ایس او پیز پر عمل جاری رہا توجلد بحران سے نکل آئیں گے،عمران خان
اسلام آباد (اپووا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل جاری رہا تو جلد ہی بحران سے نکل آئیں گے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انکی ٹیم اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھی، فخر ہے ساتھیوں نے کورونا بحران میں مدد کی انہوں نے مزید کہاکہ انشاءاللہ اب سے اگر ہم ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں گے تو اس بحران سے نکل جائیں گے واضح رہے کہ ملک بھر میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 2 ہزار 955 تک پہنچ چکی ہے اس کے باوجود عوام کورونا وبا کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے حکومتی ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایس او پیز کی سات ہزار 882 خلاف ورزیاں کی گئیں انتظامیہ نے ہزاروں گاڑیاں ، دکانیں سیل کیں اورجرمانے بھی کیے گئے
2,703 total views, 3 views today
























Leave a Reply