اسلام آباد میں مزید 5 علاقوں کو آج سیل کیا جائیگا

اسلام آباد (اپووا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے پھیلاو¿ میں تشویشناک حد تک اضافے کے بعد آج مزید 5علاقے سیل کر دیئے جائیں گے، شہریوں کو خوراک و دیگر ضروری انتظام کیلئے 24 جون کی شام 7 بجے تک کا وقت دے دیا گیاہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرز جی سکس ون، جی سکس ٹو، جی سیون ٹو اور جی ٹین فور آج سیل کر دیئے جائیں گے، شہریوں کو اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری انتظامات کیلئے آج شام 7 بجے تک وقت دیا تھا، ان علاقوں میں گزشتہ چند روز کے دوران درجنوں کیسز رپورٹ ہوئے ضلعی انتظامیہ کے مطابق غوری ٹاو¿ن کے مختلف علاقوں میں بھی کورونا وائرس کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی ہوئی ہے اس سے پہلے اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ، آئی ٹین، جی نائن اور کراچی کمپنی مرکز کو بھی سیل کیا جا چکا ہے

2,193 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *