عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی کو عمر قید کی سزاسنادی گئی
اسلام آباد (اپووا نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی سید کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے عدالت نے قتل کی سازش، معاونت اور سہولت کاری کیس پر فیصلہ سنایا عدالت نے تینوں ملزمان کو عمران فاروق کے ورثا کو 10، 10لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ایف آئی اے نے دہشتگردی دفعات کے تحت عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ درج کیا تھاڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو برطانیہ میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے نے 5 دسمبر 2015 کو پاکستان میں اس قتل کا مقدمہ درج کیا جس میں تین ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو گرفتار کیا گیا جن پر قتل سمیت قتل کی سازش تیار کرنے، قتل میں معاونت اور سہولت کاری کے الزامات عائد کیے گئے
663 total views, 3 views today
























Leave a Reply