خون کا عطیہ انسانی زندگی بچانے کا باعث بنتاہے، سیدافتخارالحسن، محمدافضل منشاء

ڈسکہ)اپووا نیوز)رکن قومی اسمبلی سیدافتخارالحسن شاہ اور سٹی صدرمسلم لیگ ن محمدافضل منشاء نے کہا ہے کہ آپ کا دیا ہوا خون کا عطیہ انسانی زندگی بچانے کا باعث بنتا ہے اور جس نے ایک انسان کو بچایا گویا اس نے انسانیت کو بچالیا آج خون کا عطیہ دینے کے عالمی دن پر ہمیں عہدکرنا ہے کہ خون عطیہ کیجئے کیونکہ اس کا ایک ایک قطرہ، تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا، بلڈ کینسر اور اب کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے جینے کی آس ہے ہرسال خون کا عطیہ دینے کا عالمی دن منایا جاتا ہے مگر اس بارحالات پہلے جیسے نہیں باقاعدگی سے خون لگوانے والے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض خون عطیات کرنیوالوں کے منتظر رہتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کر تے ہیں دیگر بیماریوں کی طرح اب کورونا سے متاثرہ مریضوں کو بھی پلازمہ عطیہ کرنے والوں کی تلاش جاری ہیمشکل کی اس گھڑی میں فلاحی تنظیمیں بھی اپنی خدمات دینے میں پیش پیش ہیں مشکل کی اس گھڑی میں آئیں سب یکجا ہوکر ایک دوسرے کے لئے آسانیاں بانٹیں خود بھی خون عطیہ کیجئیے اور دوسروں کو بھی اس صدقہ جاریہ کی ترغیب دیجئیے

2,004 total views, 3 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *